Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عالم یوم سیاحت پر پنجاب ٹورزم ایپلی کیشن لانچ

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

Photo: Samaa Digital

پنجاب حکومت نے عالمی یوم سیاحت پر ٹورزم پنجاب کے نام سے اسمارٹ فون ایپلی کیشن لانچ کردی جس میں صوبے بھر کے 500 سے زائد سیاحتی مقامات کی معلومات شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹوئٹر پر ایپلی کیشن لانچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد پنجاب کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

پنجاب ٹورزم ایپلی کیشن میں صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے 500 سے زائد سیاحتی مقامات کی معلومات اور جیو ٹیگنگ شامل ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے لوگ اپنے پسندیدہ سیاحتی مقامات کی تلاش کرکے ان کا روٹ، تصاویر اور مختصر تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔

ایپلی کیشن میں 500 سے زائد مقامات کو سنگل کلک پر جمع کیا گیا ہے جن میں معروف مذہبی، تفریحی، آثار قدیمہ، قومی ہیروز سے منسوب مقامات شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی متعدد مشہور ہوٹلوں کی تفصیلات اور رابطہ نمبرز بھی ایپلی کیشن میں دستیاب ہیں۔

پنجاب ٹورزم ایپلی کیشن میں پولیس، ریسکیو، صحت، ضلعی انتظامیہ کے فون نمبرز اور ہیلپ لائنز بھی درج ہوں گی جس کے باعث سیاح کسی بھی ہنگامی صورتحال کے دوران حکام سے فوری رابطہ قائم کرپائیں گے۔

انڈرائڈ فون استعمال کرنے والے افراد گوگل پلے اسٹور سے ایپلی کیشن انسٹال کرسکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube