Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

زخمی طلال چوہدری کامعاملہ: تحقیقات کمیٹی تشکیل

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 3 weeks ago

ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے والے معاملے پر مسلم ليگ ن نے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ن لیگ کی تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی سائرہ افضل تارڑ کريں گی، جب کہ اکرم انصاری اور سردار ايوب گادھی سے بھی کمیٹی رکنیت کیلئے رابطہ کيا گیا ہے۔

ن لیگ کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے کمیٹی کو 3 روز کے اندر حقائق جان کر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واقعہ سے متعلق ن لیگی رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی کا بیان بھی سامنے آگیا۔ عائشہ رجب علی نے اپيل کی ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرکے ان کی عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔

ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں عائشہ رجب علی نے مزید کہا کہ ان کی ذات پر گفتگو صرف ان کی نہیں عورت کی تذلیل ہے، وہ بھی ایک ماں ہيں، بہن ہيں اور کسی کی بیٹی ہيں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہيں۔ ان کا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

واضح رہے کہ ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے زخمی ہونے کی اطلاعات 26 ستمبر بروز ہفتہ منظر عام پر آئیں۔ وہ چار روز سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر بھی آئی ہے، جس میں وہ کہتے نظر آرہے ہيں کہ ميرا بازو ٹوٹ گيا، حملہ آوروں نے ميرا فون چھينا، ويڈيو بھی بنائی۔ اطلاعات کے مطابق مسلم ليگ ن کے رہنماء طلال چوہدری 23 ستمبر کی رات مسلم ليگی خاتون ايم اين اے کے گھر کے قريب حملے میں زخمی ہوئے۔

طلال چوہدری کے بھائی بلال چوہدری نے حملے کی تصديق کردی جبکہ چچا نے کہا کہ طلال پر حملہ نہيں ہوا بلکہ وہ گھر ميں سيڑھيوں سے گر کر زخمی ہوئے۔

پوليس کے مطابق طلال چوہدری نے پولیس کو خود فون کرکے ڈکیتی کی اطلاع دی اور مدد کیلئے بلايا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ جس خاتون لیگی ايم اين اے کے گھر کے قريب طلال پر مبينہ حملے کی خبر ہے، اس خاتون نے بھی پوليس کو فون کرکے کہا کہ ان کے گھر پر کوئی حملہ آور ہوگيا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کے گھر میں گھسنے اور ہراساں کرنے کی شکایت کی گئی، 15 کی ٹیم بتائے گئے پتے پر پہنچی تو طلال چوہدری اپنی گاڑی میں موجود تھے پولیس کو بتایا گیا کہ دونوں فریقین کا آپس کا معاملہ تھا جو ختم ہوچکا ہے۔

ذیل میں دی گئی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں واقعہ سے متعلق بتایا جا رہا ہے

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube