Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، پاک فوج کاجوان شہید

SAMAA | - Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 27, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوجی نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کردی، ایک فوجی جوان شہید ہوگیا، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق لائن آف کنٹرول پر کوٹ کوٹیرا سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی، جس میں 34 سالہ نائیک دل فراز شہید ہوگیا، جس کا تعلق مظفر آباد کے گاؤں پنجکوٹ سے تھا۔

مزید جانیے : لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ، بچے سمیت 2افراد زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دل فراز نے نہایت دلیری سے دشمن فوج سے لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں : دیواسیکٹرپربھارت کی بلااشتعال فائرنگ،2سپاہی شہید

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاک فوج نے دشمن کی کئی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں اس کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube