Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شاہراہ قائدین پر جماعت اسلامی کا جلسہ، ٹریفک پلان جاری

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

کراچی پولیس نے کل (اتوار 27 ستمبر کو) شاہراہ قائدین پر سیاسی جماعت کے جلسہ کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا۔

ایس ایس پی شہلا قریشی کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ایسٹ نے 27 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر سہ پہر 3 بجے جماعت اسلامی پاکستان کے جلسے کیلئے متبادل ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے۔

ٹریفک پلان کے مطابق شارع فیصل سے شاہراہ قائدین پر آنیوالی ٹریفک کو اللہ والی چورنگی سے طارق روڈ پر موڑ دیا جائے گا، ایم اے جناح روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف آنیوالی گاڑیوں کو کوریڈور 3 سے پیپلز چورنگی کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ کشمیر روڈ سے سوسائٹی سگنل کی طرف جانیوالوں کو عائشہ عزیز سے پیپلز چورنگی کا راستہ اختیار کرنا پڑیگا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق طارق روڈ کے اطراف سے خالد بن ولید سگنل کی طرف آنیوالی گاڑیوں کو علامہ اقبال سگنل کی طرف موڑا جائے گا جبکہ اللہ والی چورنگی سے سوسائٹی سگنل تک شاہراہ قائدین کے دونوں روڈ بند کر دیئے جائیں گے۔

ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ شہلا قریشی نے تمام ڈی ایس پیز اور ایس اوز سمیت افسران و ملازمین کو اپنے اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ شہریوں سے کسی بھی پریشانی سے بچنے کیلئے متبادل راستے استعمال کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube