Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سپرہائی وے پر وین الٹ گئی، 13افراد جاں بحق

SAMAA | and - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

وین میں 20سے 22افراد سوار تھے، موٹر وے پولیس

سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کراچی جانیوالی مسافر وین حادثے کا شکار ہوگئی، ٹائی راڈ ٹوٹنے سے الٹنے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، 13 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

موٹر وے پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر مسافر وین ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، گاڑی میں 20 سے 22 افراد سوار تھے۔

ایدھی حکام کے مطابق وین کئی قلابازیاں کھا کر سڑک سے اتر کر کچے میں جاگری، وین کو کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا، ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا، گاڑی میں انسانی اعضاء موجود ہیں جنہیں منتقل کیا جارہا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی موٹر وے کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی، 7 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

حادثے میں بچ جانے والے عینی شاہد کے مطابق وین کے آگے جانیوالی گاڑی کا دروازہ ٹوٹ کر گرا، گاڑی کو بچانے کی کوشش میں حادثہ پیش آگیا، شیشہ ٹوٹنے کی وجہ سے میں گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوا، جس کے بعد گیس سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، میں اور ایک بچہ حادثے میں بچ گئے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق فائر بریگیڈ کو بھی اطلاع کردی گئی تاہم اب تک گاڑی نہیں پہنچی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube