Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

فضل الرحمان اور نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago

مولانا فضل الرحمان نے میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک پر رابطہ کرکے اے پی سی کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک کے ایکشن پلان پر مشاورت ہوئی۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

فضل الرحمان اور نواز شریف نے آل پارٹیز کانفرنس کے بعد کی صورتحال اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کیلئے ایکشن پلان پر بھی مشاورت کی۔ دونوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کی سربراہی اور اسمبلیوں سے استعفوں کیلئے کمیٹی کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب فضل الرحمان کی زیر صدارت جے یو آئی (ف) کے اجلاس میں بھی اپوزیشن تحریک کے ایکشن پلان پر گفتگو کیساتھ شیخ رشید کے بیانات کا جائزہ لیا گیا۔

شرکاء نے جے یو آئی کے رہنماؤں کیخلاف نیب کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا نے شرکاء کو بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ملاقات سے متعلق اعتماد میں لیا اور نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube