Monday, January 24, 2022  | 20 Jamadilakhir, 1443

منڈی بہاء الدین میں فائرنگ سے صحافی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago

News-in-Brief-Urdu

منڈی بہاء الدین میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔

منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی عابد حسین کو قتل کردیا۔ مبینہ طور پر خبر لگانے کے تنازع پر واقعہ پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے مقامی صحافی تھانہ ملکوال سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے  ریلوے پھاٹک کے قریب فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube