Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

طیارہ حادثہ،زندہ بچ جانےوالےظفرمسعودکا پہلا ہوائی سفر

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
PIA PLANE

فائل فوٹو

کراچی ميں حادثے کا شکار پی آئی اے کے طيارے پی کے 8303 کے زندہ بچ جانے والے مسافرظفرمسعود آج پہلی بار فضائی سفر پرروانہ ہوئے۔

جمعہ کی رات اپنےٹوئٹر پیغام میں ظفرمسعود نے قومی ايئرلائن کيلئے نيک خواہشات کااظہار کيا۔ظفرمسعود 4 مہینے بعد پی کے304سےلاہورروانہ ہوئے۔ظفرمسعود مئی 2020 میں طيارےحادثےميں معجزانہ طورپربچ گئےتھے۔

انھوں نے بتایا کہ ہمیں پی آئی اے کوسپورٹ کرنا چاہئے،پی آئی اے کی بحالی اوربہتری کيلئے کام کرناہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میری خواہش ہےکہ ہرممکن سپورٹ کروں تاکہ پی آئی اے کی بحالی ہوسکے اور پہلے جیسے اپنے نام کو بلند کرے۔

انھوں نےکہا کہ یہ بہت اہم ہے کہ ہم اپنے قومی اثاثے پر بھروسہ کریں اور اس لئے فضائی سفر کا خوف ختم کرنا ہوگا۔

ظفر مسعود کاکراچی میں پی آئی اے انتظامیہ اورلاہور میں سی ای او پی آئی اے نے استقبال کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube