Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پرائمری اسکولزکوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا،شفقت محمود

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

تعلیمی اداروں کومرحلہ وارکھولاجارہاہے

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ پرائمری اسکولزکوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔

لاہورمیں ہفتے کو وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پرائمری اسکولزکوکھولنےکافیصلہ این سی اوسی میں ہوگا۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ پاکستان کی کرونا سےبچاؤکی پالیسزکوعالمی سطح پرسراہاجارہاہے،اس لئے تعلیمی اداروں کومرحلہ وارکھولاجارہاہے۔

 انھوں نے کہا کہ ايسی بات کی جارہی ہے کہ وبا ميں اضافہ ہوا ہے تاہم اعداد وشمار سے ايسی کوئی صورتحال نہيں ہے۔

شفقت محمود نےبتایا کہ کوئی ادارہ امتحانات لينا چاہتا ہے تو لے سکتا ہے تاہم سماجی فاصلےاورايس اوپيز پرعمل درآمد کيا جائے۔وزيرتعليم نےواضح کیا کہ اسکولوں کوبند کرنے ميں خوشي نہيں ہوتی۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ اسکول کھلنے کے بعد کيسز کی تعداد ميں فرق نہيں ملا،گزشتہ ايک ہفتے ميں کيسز کی تعداد نہيں بڑھی۔ ڈاکٹر فيصل سلطان نے کہا کہ اسکول کھولنےکا فيصلہ آگے بڑھانے کا جواز نہيں ملا،کرونا کا پھيلاؤ روکنے کيلئے ماسک کا استعمال کريں۔

سیاست

ملکی سیاست پر بات کرتےہوئےوفاقی وزیرِتعلیم نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا ملکی اداروں پرتنقیدکرناافسوسناک ہے،نون لیگ ہمیشہ منافقت کی سیاست کرتی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ عوام نون لیگ پراعتماد نہیں کرتی،نون لیگ نےکرپشن سےملک کونقصان پہنچایا۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اقتصادی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں،ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube