Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس،نوازشریف کی جائیداد اوراثاثوں کی کھوج شروع

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Nawaz-sharif

فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس میں نیب نےعدالتی احکامات پرسابق وزیراعظم نواز شریف کی جائیداد اور اثاثوں کی کھوج لگانا شروع کردی ہے۔

نیب نےلاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی،ڈپٹی کمشنرلاہور،ایکسائز ڈپارٹمنٹ اورمختلف نجی بینکوں کوخطوط لکھ دیے ہیں جن میں نوازشریف کی جائیداد،گاڑیوں اوربینک اکاؤنٹس سےمتعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

سابق وزیراعظم کی لاہور میں 1550 کنال سے زائد اراضی کی دستاویزات بھی طلب کرلی گئیں۔نوازشریف کےزیرِاستعمال مرسٹڈیز،لینڈکروزراور2 ٹریکٹرزکاریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔لاہورکےنجی بینک میں نوازشریف کےنام اکاؤنٹ کا بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔

احتساب عدالت نے9ستمبر کو توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قراردیا تھا۔نیب کو نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کی کارروائی شروع کرنے کے لئے ان کے تمام اثاثوں کی فہرست پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا تھا ۔۔عدالتی احکامات کی روشنی میں ہی نیب کی جانب سے محکموں کو خط لکھے گئے ہیں۔ نواز شریف توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں لینے کے ریفرنس میں آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کے شریک ملزم نامزد ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube