Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

کے4 منصوبہ وفاق کومنتقل کررہے ہیں،مرادعلی شاہ

SAMAA | - Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 26, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کیماڑی ضلع ایک ماڈل ضلع بنے گا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی پیکیج میں جاری منصوبے زیادہ ہیں۔ جب کہ کے 4 منصوبہ پر کافی کام ہوچکا ہے،اب "کے4" منصوبہ وفاقی حکومت کو منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ منوڑہ جزیرے پر آر او پلانٹ لگا رہے ہیں، جس سے روزانہ 5 لاکھ گیلن سمندر کا پانی میٹھا کیا جائے گا۔

منوڑہ میں سینڈز پٹ بیچ روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سینڈز پٹ بیچ روڈ کا افتتاح کر رہا ہوں۔ منوڑہ واٹر فرنٹ کو بہتر کرنے، مقامی افراد کو آگے لانے میں نئے ضلع کی انتظامیہ کو بھی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو ان پراجیکٹس سے روزگار ملے گا۔ گل بائی سے وائی جنکشن روڈ کی تعمیر کی بھی ہدایات دی ہیں، پاکستان نیوی کا کراچی میں اہم کردار ہے۔ جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

کیماڑی سے متعل وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کیماڑی ضلع ایک ماڈل ضلع بنے گا۔ یہاں کا روڈ انفرااسٹرکچر، پانی اور نکاسی کے نظام کو بہتر بنائیں گے۔ 11 سو ارب روپے کے پیکیج میں شامل بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

منوڑہ کے منصوبوں سے متعلق مراد علی شاہ نے کہا کہ منوڑہ جزیرے پر آر او (ڈی سیلینیشن ) پلانٹ بنایا ہے۔ یہ آر او پلانٹ 427.6 ملین روپے میں قائم کیا جارہا ہے۔ پلانٹ روزانہ 5 لاکھ گیلن سمندر کا پانی میٹھا کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے مزید بتایا کہ یہ پلانٹ 2 لاکھ منوڑہ آبادی کی روزانہ پانی کی ضرورت کو بھی پوری کرے گا۔ پلانٹ سمندر کے پانی کے ٹی ڈی ایس کم کرکے 500 ایم جی پر لیٹر پانی بنائے گا اور اس منصوبے پر 40 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے منوڑہ پر بنائے گئے سیاحوں کے بیٹھنے کیلئے شیڈز اور بیت الخلاء کا معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام کو کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

اہم منصوبے کے فور سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ وفاقی حکومت گیس اور بجلی کے مسائل کا ذمہ دار بھی سندھ حکومت کو بناتی ہے۔ کراچی پیکیج پر کمیٹی کا پہلا اجلاس پیر کو ہوگا، کراچی پیکیج میں جاری منصوبے زیادہ ہیں، جب کہ کے 4 منصوبہ پر کافی کام ہوچکا ہے۔ کے فور منصوبہ اب وفاقی حکومت کو منتقل کررہے ہیں، جس کیلئے کاغذات تیار ہو رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube