Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ابھی توملاقاتوں کابتایا، فون ڈیٹالیک کیاتو قیامت آجائیگی، شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے برے دن آگئے، وفاقی وزیرریلوے

وفاقی وزير ريلوے شيخ رشيد احمد نے مزيد انکشافات کردیئے، کہتے ہيں ابھی تو صرف ملاقاتوں کا بتايا ہے، ٹيلی فون ڈيٹا آؤٹ کرديا تو ملک ميں قيامت آجائے گی، نون ليگ اور پيپلزپارٹی کے برے دن آگئے ہيں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر کہا کہ مريم نے پہلے بھی نواز شريف کو مروايا اور اقتدار سے نکلوايا، اب بھی نواز شريف کو وہی مروائيں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ وہ پاک فوج کی ترجمانی کرتے ہيں اور وہ ملک کے دفاع ميں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہيں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آرمی چيف سے ملاقاتوں کا بتايا تو شور مچ گيا، ٹیلی فون ڈيٹا آؤٹ کرديا تو ملک ميں قيامت آئے گی، کوئی سياستدان ايسا نہيں جو گيٹ 4 کی پيداوار نہ ہو، ن ليگ اور پيپلز پارٹی کے برے دن آگئے ہيں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جنوری ميں ملکی سياست ميں بڑی تبديلی آئے گی، جنوری ميں سب ديکھ ليں گے ن ليگ کے کتنے ٹکڑے ہوتے ہيں، اے پی سی والے نہ استعفیٰ ديں گے نہ دھرنا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube