Wednesday, October 28, 2020  | 10 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

تھانے میں خاتون کے سامنے شرٹ اتارنے پر دواہلکار معطل

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

پنجاب کے ضلع جھنگ میں تھانے کے اندر خاتون کے سامنے شرٹ اتار کر بیٹھنے پر دو اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹوئٹر پر دو تصاویر شیئر کی ہیں۔ جن میں ایک پولیس اہلکار اپنی شرٹ اتار کر دوسروں کے ساتھ گپ شپ میں مصروف ہے جبکہ ٹیبل کی دوسری جانب ایک خاتون سائلہ حیران پریشان کھڑی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہر مشوانی کی توجہ ان تصاویر کی جانب دلائی اور انہوں نے جھنگ کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرفراز خان ورک کو معاملے سے آگاہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس اہلکاروں کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف محکمہ جاتی انکوائری کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ سائلین کے سامنے شرٹ اتار کر بیٹھنا ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اعلیٰ حکام اپنے ماتحت اہلکاروں پر نظر رکھیں۔

تصاویر میں نظر آنے والے دو اہلکاروں کی شناخت ہیڈ کانسٹیبل او رنگریب اور کانسٹیبل ظفر دانش کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دونوں تھانہ سیٹلائیٹ ٹاون میں ہیڈ محرر تعینات ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube