Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ٹریفک سارجنٹ قتل کیس: مجیداچکزئی کی بریت کیخلاف اپیل دائر

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بلوچستان ہائی کورٹ نے ٹریفک سارجنٹ قتل کیس میں مجید اچکزئی کر بریت خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرلی۔ عدالت نے ملزم سابق ایم پی اے عبدالمجید اچکزئی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

ماڈل کورٹ کی جانب سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید اچکزئی کو ٹریفک سارجنٹ عطاء اللہ کے قتل کیس میں باعزت بری کیا گیا تھا۔ پولیس نے بلوچستان ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ کیس میں استغاثہ کے بیانات کو زیرغور نہیں لایا گیا۔ ٹرائل کورٹ نے استغاثہ کے موقف کو نظر انداز کیا گیا۔ اس لیے پولیس زیر بحث نہ لائے جانے والے نقاط کو ہائی کورٹ میں سامنے لانے کا مکمل حق رکھتا ہے۔

عدالت نے پولیس کی اپیل منظور کرتے ہوئے مقدمہ کی سماعت اگلے ماہ کے دوسرے ہفتے کیلئے مقرر کردی اور مجید اچکزئی سمیت متعلقہ فریقوں کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

عبدالمجید اچکزئی نے 20 جون 2017 کو کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ٹریفک پولیس کے سارجنٹ عطاء اللہ کو کچل کر ہلاک کردیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube