Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

جان بچانےوالی ادویات غیرمعیاری،مہنگی اوربلیک میں آتی ہیں،ڈاکٹرفیصل

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
Dr Faisal Sultan

فوٹو: حکومت پاکستان ٹویٹر

معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ جان بچانےوالی ادویات میں کمرشل انٹرسٹ نہیں ہوتا، یہ ادویات بلیک میں آتی ہیں جوغیرمعیاری اورمہنگی ہوتی ہیں۔

جمعرات کوخوش بخت شجاعت کی زیرصدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت کے اجلاس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے دواؤں کی قیمتیں بڑھنےپربریفنگ دی۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ کچھ دواؤں کی قیمتیں 5 سے10 سال پہلے رجسٹرڈ ہوئیں، 2018 میں دواؤں کی قمیتوں میں ہرسال اضافےکا فارمولہ آیا،جن دواؤں کی قیمتیں ابھی بڑھیں وہ مخصوص ہیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ان لائف سیونگ دواؤں میں کسی کا کمرشل انٹرسٹ نہیں ہے،ان دواؤں کو استعمال کرنےوالوں کی تعداد دنیا میں بہت کم ہے۔

پاکستان سے متعلق ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈالر مہنگا اور روپیہ سستا ہوگیا، اس صورت میں یہ ادویات ملک میں ناپید ہوگئی ہیں،یہ ادویات بلیک میں آتی ہیں جوغیرمعیاری اورمہنگی ہوتی ہیں۔

فیصل سلطان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اورڈریپ کا کام ادویات کی دستیابی یقینی بنانا بھی ہے،مارکٹ میں ناپیدادویات کوتھوڑےسےاضافےکی ضرورت تھی،ہم نےادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

معاون خصوصی نے واضح کیا کہ دواسازکمپنیوں کےدباؤمیں نہیں آئے اورایک نئی پرائسنگ پالیسی پر کام کررہے ہیں جبکہ تمام صحت کے اداروں میں ریفارمز لا رہے ہیں۔

واضح رہےکہ وفاقی کابینہ نےجان بچانے والی 94 دواؤں کی قیمتوں میں اضافےکی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ کرونا وائرس سےمتاثرہ افراد کولگنے والا انجکشن سستا کردیا گیا۔

ملک میں کینسر،بلڈ پریشر،عارضہ قلب اورزچگی سمیت مخلتف ہنگامی حالات میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کردیا گیا ہے۔ اینٹی ریبیزویکسین بھی پہلے سے زیادہ قیمت میں دستیاب ہوگی۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت صحت قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube