Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ اور پنجاب گیس قلت سے زیادہ متاثر ہونگے، عمرایوب

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ہمیں گیس درآمد کرنی پڑے گی

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ سرديوں ميں گيس کی شديد قلت کے باعث کراچی سمیت سندھ اور پنجاب زیادہ متاثر ہوں گے۔

گزشتہ روز وزیر توانائی عمر ایوب اور معاون خصوصی پیٹرولیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےعوام کو گیس کی شدید قلت سے متعلق آگاہ کیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ سردیوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ہر روز 400 اور سوئی ناردرن کے لیے گیس کی ساڑھے 300 ایم ایم سی ایف قلت ہوگی۔

وزیر توانائی نے کہا کہ پاکستان میں گیس کی کمی آ رہی ہے جو ہماری اپنی گیس ہے، ہمیں گیس درآمد کرنی پڑے گی، ریشننگ کرنی پڑے گی جبکہ کئی جگہوں کو سی این جی کو مختلف سیکٹرز کو ہمیں گیس کم دینی پڑے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت اگر 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس سسٹم میں لانے کے لیے راہدری دے دے تو سنگین صورتحال سے بچا بھی جا سکتا ہے۔

معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ 9 ستمبر کو جب امتیاز شیخ اور ان کی ساری ٹیم اسلام آباد میں تھی، ادھر انہوں نے مجھے بتایا کہ ہم 2 ہفتے میں عمل درآمد کرکے سندھ کابینہ سے منظور کرا کے دیں گے اور ہم امید کر رہے ہیں کہ چند دن میں وہ یہ کروا دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں مذاکراتی کمیٹی کو آئی پی پیز سے مفاہمت کی یادداشت پر مبنی معاہدوں کو حتمی شکل دینے اور عمل درآمد کا روڈ میپ بنانے کے لیے وزیر توانائی عمر ایوب کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی بنا دی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube