Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی ميں 8سالہ بچے کا ریپ کے بعد قتل

SAMAA | - Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 25, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

کراچی کے علاقے فيڈرل بی انڈسٹريل ايريا ميں 8 سالہ بچے کو ریپ کے بعد قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

واقعہ فيڈرل بی انڈسٹريل ايريا شفيق کالونی ميں پيش آيا جہاں مبينہ ملزم آدھی رات کو لاش کپڑے ميں لپيٹ کر لے کر جا رہا تھا کہ علاقے کے لوگوں نے پکڑ کر پوليس کے حوالے کرديا۔

پولیس نے سمیع اللہ نامی شخص کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی ہے۔

بچے کی لاش عباسی شہيد اسپتال منتقل کی گئی جہاں ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں ریپ کی تصديق ہوئی ہے جبکہ مقتول کی گردن پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔

بچے کے چچا شیراز کا کہنا ہے کے ملزم نے پکڑے جانے پر کہا کہ بچہ مجھے ندی سے ملا ہے پھر ملزم نے بیان بدلہ اور کہا کہ بچہ فلیٹوں کے پاس سے ملا۔

ماہرين کا کہنا ہے کہ والدين کو چاہيئے بچوں کو کسی بھی صورت اکيلا نہ چھوڑيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube