Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ادارے تجاوز کریں تو ریاست کو کینسر ہوجاتاہے، احسن اقبال

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

نواز شریف نے اس کینسر کی بات کی

مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کی اپنی حدود ہوتی ہیں۔ کوئی ایک ادارہ اپنی حدود سے بے قابو ہوجائے تو ریاست کو کینسر ہوجاتا ہے۔ اے پی سی میں نواز شریف نے ریاست کو کینسر سے بچانے کی بات کی۔

ملتان میں ہائیکورٹ بار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہم پاکستان کا ریت رواج بدلیں گے۔ پاکستان کے عوام کو ملک کا مالک بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے تمام اداروں کی اپنی اپنی حدود ہوتی ہیں۔ کسی ادارے کے سیل بے قابو ہوجائیں تو ریاست کو کینسر ہوجاتا ہے۔ اپوزیشن کی اے پی سی میں نوازشریف نے ریاست کو کینسر سے بچانے کی بات کی۔

احسن اقبال نے کہا کہ عسکری قیادت سےعرض ہے کہ ہائبرڈ وار فوج کے خلاف نہیں ہوتی۔ ہائبرڈ وار قوم کیخلاف ہوتی ہے۔ ملک بچانے کا واحد راستہ 73 کا آئین ہے۔ اس کو کمزور کیا گیا تو پاکستان کی بنیادیں کمزور ہوجائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube