Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

‘ن لیگ کاکوئی رکن عسکری قیادت سے ملاقات نہیں کریگا’

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Nawaz-Sharif-Pakistan-Imran-Khan-PTI-corruption.jpgMaxW780imageVersion16by9NCS_modified20191024120848

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کیا ہے کہ مسلم لیگ نواز کا کوئی رکن جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔

گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان نے انکشاف کیا تھا کہ مسلم لیگ نواز کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے آرمی چیف سے دو ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف مقدمات پر بات کی گئی مگر آرمی چیف نے انہیں مشورہ دیا کہ اسے عدالت پر چھوڑ دیں۔

محمد زبیر نے بھی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کے پرانے مراسم ہیں اور وہ ذاتی حیثیت میں ملے تھے۔ ان ملاقاتوں میں مقدمات پر بات ہوئی مگر یہ ملاقاتیں نواز شریف یا مریم نواز کے کہنے پر نہیں ہوئی۔

میاں نواز شریف نے اس صورت حال پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ‘حالیہ واقعات سے ایک بار پھر ثابت ہوتا ہے کہ کس طرح بعض ملاقاتیں سات پردوں میں چھپی رہتی اور کس طرح بعض کی تشہیر کرکے مرضی کےمعنی پہنائے جاتے ہیں۔ یہ کھیل اب بند ہوجانا چاہئے۔’

نواز شریف نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘آج میں اپنی جماعت کو ہدایات جاری کررہا ہوں کہ آئین پاکستان کے تقاضوں اور خود مسلح افواج کو اپنے حلف کی پاسداری یاد کرانےکے لئے آئیندہ ہماری جماعت کا کوئی رکن، انفرادی، جماعتی یا ذاتی سطح پر عسکری اور متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں سے ملاقات نہیں کرے گا۔’

نواز شریف نے کہا کہ ‘قومی دفاع اور آئینی تقاضوں کےلئے ضروری ہوا تو جماعتی قیادت کی منظوری کے ساتھ ایسی ہر ملاقات اعلانیہ ہوگی اور اسے خفیہ نہیں رکھا جائے گا۔’

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube