Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

منی لانڈرنگ کيس: شہباز شريف کی عبوری ضمانت میں توسیع

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
Shehbaz Sharif in court

فوٹو: آن لائن

لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی عبوری ضمانت ميں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت پیر 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

دوران دلائل شہباز شريف کا کہنا تھا کہ خود کو حکام کے سامنے سرنڈر کرنے کے ليے اپنی مرضی سے آخری فلائٹ پر لندن سے پاکستان واپس آیا تاکہ کوئی يہ نہ کہہ سکے کہ ميں واپس نہ آنے کے بہانے بنا رہا ہوں۔

ایڈووکیٹ امجد پرویز نے دلائل میں کہا کہ پراسکیوشن کے مطابق سی ایف او منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک چلاتا تھا، نیب نے محمد عثمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران شہباز شریف سے کوئی آمنا سامنا نہیں کروایا۔ ریفرنس میں وعدہ معاف گواہوں کے بیانات قلمبند کرواتے ہوئے کوئی طلبی کا نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ نے دلائل میں کہا کہ نیب پیشی پر نیب حکام نے شہباز شریف کی کسی حد تک تحقیقات مکمل کرنے کا بھی کہا اور ریفرنس دائر کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے دائل میں مزید کہا کہ آج اگر شہباز شریف کو گرفتار کر لیا جاتا ہے تو پراسیکیوشن کیا حاصل کرے گی۔ یہاں ریفرنس دائر ہو چکا اور ٹرائل شروع ہو چکا، شہباز شریف کی گرفتاری سے انکی پارٹی کو نقصان ہوگا، شہباز شریف کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ نیب کو پولیٹیکل انجیبئرنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے اور اعلیٰ عدالتوں نے آبزرویشن دی ہیں کہ احتساب کے ادارے غیر جانبدارانہ کام نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت میں ریفرنس جمع ہو چکا ہے اور سپریم کورٹ نے آشیانہ اقبال کے ملزم منیر ضیاء کی عبوری ضمانت منظور کی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے یہ بھی کہا کہ عبوری ضمانت کا ریلیف غلط ملے تو اس کی درستگی ٹرائل مکمل ہونے کے بعد سزا کی صورت میں ہو جاتی ہے لیکن اگر ضمانت خارج ہو اور حراست میں لیے لیا جائے اور بعد میں بریت ہو تو اس کا تدارک نہیں ہوتا۔ مخالفین کی آواز دبانے کے لیے عالمی تاریخ غداری کے مقدمات سے بھری ہوئی ہے۔

عدالت نے اگلی سماعت پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر 28 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube