Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بلوچستان: پرائمری اسکول مزید 15دن بعد کھولنے کی تجویز

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Lhr school SOPs 2

فوٹو: آن لائن

بلوچستان حکومت نے این سی او سی کو پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں مزید 15 دن توسیع کرنے کی تجویز پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری صحت، انچارج بی سی او سی اور سیکریٹری تعلیم نے اجلاس کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں میں احتیاطی تدابیر اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرانے اور تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو تعلیم اداروں میں ایس او پیز کی مانیٹرنگ کا ٹاسک تفویض کیا گیا جبکہ محکمہ داخلہ تمام صورتحال کی مجموعی مانیٹرنگ کرے گا۔

تعلیمی اداروں میں طلباء اور اساتذہ کا بغیر ماسک کے داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبائی حکومت این سی او سی کو پرائمری اسکول کھولنے کی تاریخ میں مزید 15 دن توسیع کرنے کی تجویز پیش کرے گی، تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ہیڈ ماسٹر ایس او پیز پر عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے جن تعلیمی اداروں میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی ہوگی اس ادارے کے سربراہ کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی۔

وزیراعلیٰ جام کمال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا ہے عوام کو سمجھنا اور محتاط رہنا ہوگا، والدین لنچ باکس کی طرح بچوں کو صبح ماسک دینا بھی یقینی بنائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube