Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

مظفرگڑھ: شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیے

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Lahore police

فوٹو: آن لائن

مظفرگڑھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران اہل علاقہ نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ہاتھ کاٹ دیے۔

مظفرگڑھ پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق تھانہ شہر سلطان کے علاقے کلروالی پل عیسن کے قریب 3 ڈاکوؤں نے دوران واردات مزاحمت پر شہری کو گولی مار کر زخمی کر دیا جس پر اہل خانہ اور بستی کے لوگ مدد کو آگئے۔

اہل علاقہ نے کلہاڑی کے وار سے 2 ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیے اور ایک کو شدید زخمی کردیا۔ ڈاکوؤں نے بستی کے راستے میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی تھی۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ کلروالی کے رہائشی محمد ارشد بلوچ نے 15 پر کال کی کہ نامعلوم ڈکیتوں نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہے پولیس امداد دی جائے۔

اطلاع ملنے پر ایس ایچ او شہر سلطان فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے جائے موقع پر پہنچے، جہاں شہریوں کی کثیر تعداد اپنے عزیز پر فائر لگنے سے ڈاکوؤں کے خلاف شدید اشتعال میں تھی اور عوام نے ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہوا تھا۔

صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈی پی او مظفرگڑھ بھی موقع کی طرف روانہ ہوگئے، تاہم زخمی شہری محمد ارشد اور زخمی ڈاکوؤں کو اسپتال بذریعہ 1122 ریسکیو شفٹ کروا دیا گیا جن کا علاج جاری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube