Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ایم کیوایم آج ریلی نکالے گی،کراچی مہم کا اعلان بھی متوقع

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 1 month ago

جماعت اسلامی کے حقوق مارچ کی حمایت

ايم کيو ايم پاکستان کی جانب سے آج کراچی کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے آج ریلی نکالی جائے گی، ریلی کے دوران پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کراچی مارچ مہم کے آغاز اور احتجاج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان 24 ستمبر کو کراچی میں اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر آئے گی۔ 24 ستمبر کو کریم آباد سے قائد اعظم کے مزار تک ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کا آغاز دوپہر 2 بجے ہوگا۔ کارکنان اور رہنما جلوس کی شکل میں کریم آباد سے قائد اعظم کے مزاز تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں متبادل ٹریفک پلان کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

قبل ازیں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہکوٹہ سسٹم کے خاتمے اور مسائل کے حل کیلئے عوام کو سڑکوں پر آنا ہوگا۔ پاکستان سے محبت کو غلامی نہ سمجھا جائے۔

کراچی بہادرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ 2018 میں کراچی کا مینڈیٹ چھینا گیا اور کرپٹ پیپلز پارٹی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ سندھ کو کرپٹ اور نسل پرست پی پی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ جنوبی سندھ صوبہ بنایا جائے، صوبے کا مطالبہ کرنا ہمارا آئینی حق ہے۔ کراچی والوں کے حقوق غصب کرنے کے خلاف ہم یہ ریلی نکال رہے ہیں۔ میں سب سے کہتا ہوں رنگ و نسل، لسانیت کی پرواہ کئے بغیر کراچی کے حق کے لئے اس ریلی میں شرکت کی جائے۔

ایم کیو ایم کنوینئر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے ایوان کی لائیٹیں بھی کراچی کے پیسوں سے روشن ہیں، کراچی کے پیسوں سے موٹر وے بن رہے ہیں اور بجٹ بن رہے ہیں لیکن 1100 ارب روپے شاید خیرات میں کراچی کو دیئے گئے، اب لوگوں کو اپنے حق حکمرانی کے لیے گھروں سے نکلنا ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی مزید بولے کہ ہم 4 اکتوبر کو حیدرآباد اور 11 اکتوبر کو میر پور خاص میں بھی ریلی نکالیں گے۔ اس موقع پر خالد مقبول نے جماعت اسلامی کے حقوق کراچی مارچ کی حمایت کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان وفاقی میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے جب کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube