Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

چارسدہ:سرجڑی بہنیں صفا،مروہ پاکستان پہنچ گئیں

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

اہل خانہ ائیرپورٹ میں موجود تھے

چارسدہ کی سرجڑی بہنيں صفا اور مروہ کامياب آپريشن کے بعد آج 24 ستمبر کو لندن سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں۔

لندن ميں 2 سال سے زائدعرصہ اسپتال ميں زيرعلاج رہنے اور 5 بڑے آپریشن کے بعد دونوں کو الگ کیا گیا۔ دونوں بہنوں کو لندن تک پہنچانے میں اوورسیز پاکستانیوں نے مدد کی۔ دونوں بہنوں کی آمد کیلئے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں بہنوں کی کامیاب 5 ویں سرجری گزشتہ سال 2019 میں 12 فروری کو ہوئی۔ ، جب کہ چوتھا آپریشن 16 جنوری 2019 کو ہوا۔

دونوں بہنوں کو 8 نومبر سال 2018 میں لندن کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خیبرپختونخوا کی سر جڑی بہنوں صفاء اور مروہ کے لندن میں علاج کیلئے 170 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ جہاں اکتوبر میں بچیوں کا پہلا آپریشن کیا گیا۔

بچیوں کی بڑی سرجری سے پہلے ڈاکٹرز کی ٹیم نے مصنوعی ماڈلز پر تجرباتی آپریشن کیے۔ بچیوں کے علاج پر 18 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئے ہیں۔ دونوں بہنوں کی پہلی سرجری کا دورانیہ 8 سے 12 گھنٹے تھا۔

بچیوں کی ولادت

خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ سے تعلق رکھنے والی زینب بی بی کے ہاں سر جڑی بچیوں کی ولادت جنوری 2017 میں ہوئِی۔ پیدائش سے صرف 10 روز قبل ہی صفا اور مروا باپ کے شفیق سائے سے بھی محروم ہوگئی تھیں، جس کے بعد زینب بی بی نے مشکل حالات میں بچیوں کی کفالت کی۔

دونوں سر جڑی بہنوں کے علاج کا ذمہ اوورسیز پاکستانیوں نے اُٹھایا تھا۔ صفا اور مروا کی سرجری پر 18 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد خرچا آیا۔ دونوں بہنوں کو لندن روانگی کیلئے پی آئی اے کی جانب سے بھی خصوصی مراعات دیتے ہوئے فلائٹ ٹکٹوں پر95 فیصد تک کمی دی گئی۔ دونوں بہنیں اگست میں پاکستان سے ہیتھرو ائیرپورٹ لندن پہنچیں۔ دونوں بہنیں لندن کے گریٹ آرمنڈ اسپتال میں زیر علاج رہیں۔ جہاں 170 ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے بچیوں کے معائنے کے بعد بڑے آپریشن کا فیصلہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube