Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اے ملازمین کیلئے سیلف ریٹائرمنٹ اسکیم متعارف کرانیکااعلان

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 1 month ago
PIA PLANE

فائل فوٹو

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے ملازمین کی تعداد کم کرنے کیلئے رضا کارانہ علیحدگی (سیلف ریٹائرمنٹ) اسکیم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ سی ای او ارشد ملک کا کہنا ہے کہ ساڑھے 14 ہزار ملازمین، 400 ارب روپے خسارے اور 100 ارب روپے سے زائد لائبلٹیز کے ساتھ دنیا کی کوئی ایئرلائن کھڑی نہیں ہوسکتی۔

سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) ارشد ملک نے دعویٰ کیا کہ 2 سال میں قومی ایئرلائن کا شمار دنیا کی بہترین ایئرلائنز میں ہوگا۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے ارشد ملک کا کہنا تھا کہ رضا کارانہ علیحدگی اسکیم کے تحت ملازمین فائدہ حاصل کرسکیں گے، ایئرلائن فلیٹ میں 29 جہاز اور ساڑھے 14 ہزار ملازمین خسارے کی بڑی وجہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ قومی ایئرلائن کا 400 ارب خسارہ جبکہ 100 ارب سے زائد کی لائبیلٹی ہیں، اتنے بڑے خسارے کے ساتھ دنیا کی کوئی ایئرلائن کھڑی نہیں ہوسکتی-

ان کا کہنا تھا کہ رضا کارانہ اسکیم سے 3200 ملازمین کیلئے 12 ارب 87 کروڑ کا خرچ آئے گا جبکہ سالانہ تنخواہوں میں 4 ارب 32 کروڑ روپے کا فرق پڑے گا۔

چیئرمین کمیٹی نے سی ای او ارشد ملک کو پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے کے جلد حل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ماہرین کو کہیں کہ وہ یہاں آکر معاملے کی جانچ پڑتال کریں۔

قومی ایئر لائن کے درجنوں پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے باعث دنیا بھر کی کئی ایئر لائنز نے پاکستانی پائلٹس پر جہاز اڑانے پر پابندی عائد کردی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube