Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ریپ کاشکار کمسن بچی نے بچہ جنم دیدیا، ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 23, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

CHILD-RAPE-6

پنجاب کے ضلع منڈی بہاء الدین میں ایک شخص بارہ سالہ بچی کو ایک سال تک مسلسل ریپ رہا۔ بچی نے بچہ جنم دیا تو والدین نے مقدمہ درج کروا دیا۔

واقعہ منڈی بہاء الدین کے علاقہ ملکوال میں پیش آیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ ملکوال پولیس کو بچی کے باپ نے درخواست دی تھی کہ ملزم رضوان نے اسی کی 12 سالہ بیٹی کا ریپ کیا ہے اور یہ سلسلہ ایک سال سے جاری ہے جس پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ذولفقار علی بھٹو کی مولانا مودودی سے آخری ملاقات کا احوال

سماء ڈیجیٹل کو موصول ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز بچی کے پیٹ میں درد اٹھا تو اسے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ حاملہ ہے۔ اس دوران بچی نے انکشاف کیا کہ ملزم رضوان کا لڑکی کے گھر آنا جانا رہتا تھا۔ اس دوران اس نے والدین کی غیرموجودگی میں بچی کا ریپ کیا اور اسے دھمکیاں دیں کہ کسی کو بتایا تو آپ کے گھر والوں کو قتل کردوں گا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube