Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ویڈیو:کابینہ میں نواز شریف کی تقریر پر کیا بحث ہوئی

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کابینہ میں نواز شریف کی تقریر زیربحث

گزشتہ روز سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت پر تنقید کی تھی۔ اس کے بعد تحریک انصاف کے وزرا نے نواز شریف کے بیان کو ’اینٹی پاکستان‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بیان پر بھارت میں خوشیاں منائی جارہی ہیں۔

سماء ٹی وی کے پروگرام آواز میں وزیر ریلوے شیخ رشید نے آج دوبارہ کہا کہ وفاقی کابینہ میں بھی نواز شریف کی تقریر پر بحث ہوئی اور اسے ’انڈیا کے زیر اثر ایجنٹ‘ کی تقریر قرار دیا گیا۔

اس موقع پر پروگرام کے میزبان علی حیدر نے وزیراعظم عمران خان کے ماضی کے خیالات پر مبنی ویڈیوز چلا دیں جس میں وہ اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں پر سیاست میں مداخلت سمیت عدلیہ کو بھی مرضی سے چلانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ عمران خان کا ایک انٹرویو بھارت میں ایک انڈین نیوز چینل کو دیا گیا تھا۔

اس پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ پتہ نہیں آپ نے کونسا ریکارڈ چلایا ہے۔ میں تو جس عمران خان کو جانتا ہوں وہ ایسے نہیں ہیں۔ انہوں نے کیا کہا، دیکھئے اس ویڈیو میں

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube