Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

چھٹی سے آٹھویں جماعت کی پڑھائی کل سے شروع کرنیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

این سی او سی نے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی، کل (بدھ سے) چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز کا آغاز ہوگا۔ وزير تعليم سندھ سعيد غنی نے فيصلہ ماننے سے انکار کرديا، کہا کہ سندھ ميں چھٹی سے آٹھويں جماعت تک کلاسيں 28 ستمبر سے ہی شروع کی جائيں گی۔

این سی او سی نے کل سے ملک بھر میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز کے آغاز کی اجازت دیدی، پنجاب اور خیبر پختونخوا نے فیصلے کی تائید کردی تاہم سندھ نے فیصلہ ماننے سے انکار کردیا۔

وفاقی وزير اسد عمر کی زيرصدار اين سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کرونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، صوبوں کے تازہ اعداد و شمار پر بھی مشاورت ہوئی، جس کے بعد بدھ 23 ستمبر سے ملک کے تمام تعلیمی اداروں ميں چھٹی سے آٹھويں جماعت تک کلاسيں شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

صوبائی وزير تعليم سعيد غنی نے فیصلہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کی صحت اولين ترجيح ہے، اس لئے ترميم شدہ فيصلے کے تحت 28 ستمبر سے ہی اسکول کھولے جائيں گے، پرائمری سے مڈل تک کلاسوں کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہی ہوگا۔

وزير تعليم پنجاب مراد راس نے فيصلے پر سندھ حکومت کو تنقيد کا نشانہ بنايا۔ ان کا کہنا ہے کہ کل انشاء اللہ چھٹی سے آٹھويں جماعت کی کلاسيں شروع کردی جائيں گی، سندھ حکومت کا فیصلہ سمجھ سے باہر ہے۔

وزير تعليم خيبرپختونخوا شہرام ترکئی نے اين سی او سی کے فيصلے کی تائيد کردی۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ تمام ايس او پيز پر عملدرآمد کيا جائے گا، طالبعلموں کیلئے ماسک کا استعمال لازمی قرار ديا گيا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube