Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کا کوئی وارنٹ نہیں ملا، حسن نواز

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Hassan Nawaz

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے واضح کیا ہے کہ میں نے دستخط کیے اور نہ وارنٹ وصول کيے۔

وارنٹ وصولی سے متعلق حسن نواز نے اپنے بيان میں کہا کہ لفافے پر نواز شریف کا نام ہو تو میں کیسے دستخط کر دوں؟

نوازشریف کیخلاف وارنٹ کی تعمیل سے متعلق رپورٹ طلب

انہوں نے کہا کہ جس بلڈنگ میں ميں رہتا ہوں وہاں 25 فليٹس ہيں اور بلڈنگ میں آنے والی تمام پوسٹ بلڈنگ ریسپشن پر آتی ہيں۔

حسن نواز کا کہنا تھا کہ ڈاک وصولی کاغذات پر میرے دستخط نہیں اور اب تک نہ ہمیں کوئی وارنٹ ملا ہے۔

واضح رہے کہ منگل 15 ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube