Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کیخلاف وارنٹ کی تعمیل سے متعلق رپورٹ طلب

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Islamabad-high-court

فائل فوٹو: اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کا منظر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

منگل 22 ستمبر کو العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کاؤنٹی کورٹ کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کب تک ہوگی۔

جسٹس عامر نے ريمارکس ديے کہ نواز شریف کے وارنٹ وصول کرنے والا حسن بھی اشتہاری ہے۔ یہ تو طے ہے کہ نوازشریف کو اپنے خلاف کارروائی کا علم ہے اور یقیناً خواجہ حارث نے بھی اُنہیں صورتحال سے آگاہ کیا ہوگا۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سردار مظفر پہلے نواز شریف کے ملازم نے وارنٹ وصول کرنے سے انکار کیا تھا، جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ہم زبانی معلومات پر آگے نہیں بڑھیں گے۔

سردار مظفر نے کہا کہ وارنٹ کی تعمیل کرانے والے اتاشی کو بیان کے لیے عدالت بلایا جا سکتا ہے، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ خزانے پر ڈیڑھ لاکھ روپے اتاشی کے ٹکٹ کا بھی پڑ جائے گا اور پاکستان آنے کا ٹی اے ڈی اے وہ الگ سے لے گا۔

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن بھیج دیے گئے

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ قونصل اتاشی کا بیان ویڈیو لنک پر بھی لیا جا سکتا ہے۔

دفتر خارجہ نے 18 ستمبر کو نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری 17 ستمبر کو ہی لندن ہائی کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

منگل 15 ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس سے قبل بدھ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور دائمی وارنٹ بھی جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر نیب سے نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل طلب کی تھیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube