Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

بینظیرقتل کیس:عدالت کاآئندہ سماعت پرملزمان پیش کرنےکاحکم

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بینظیربھٹو قتل کیس میں لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نےآئندہ سماعت پرملزمان کوپیش کرنے کا حکم دیا ہے۔پیپلزپارٹی کےوکیل لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ پرویزمشرف کو انصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

منگل کوجسٹس صداقت علی خان اورجسٹس صادق محمود خرم پرمشتمل ڈویژن بنچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔عدالت نے سی پی او راولپنڈی کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر سی پی او سے وضاحت طلب کرتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کوآئندہ سماعت پر ملزمان کوپیش کرنے کا حکم دے دیا۔آصف علی زرداری کی جانب سے لطیف کھوسہ پیش ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ 13 سال سےانصاف کےمتلاشی ہیں،پرویز مشرف کوانصاف کے کٹہرے میں دیکھنا چاہتے ہیں،اپیلوں میں تاخیرعدالتی نظام پرسوالیہ نشان ہے۔کیس کی سماعت انیس اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube