Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پی آئی اےکا سعودی عرب کیلئےمزیدپروازیں چلانےکااعلان

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
PIA. UAE, FLIGHT OPERATION

فوٹو: اے ایف پی

پی آئی اے نےسعودی عرب کےلئےمزید پروازوں کی اجازت دیدی ہے۔

ترجمان پی آئی اےعبداللہ خان نےبتایا ہے کہ سعودی حکام کیجانب سے صرف 13 پروازوں کی اجازت دی گئی ہے،ان پروازوں سے ان افراد کو فوقیت دی جائے گی جن کےاقامے کی مدت 25 ستمبر2020 کوختم ہورہی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے مزید بتایا کہ بکنگ کرانے والوں کے رش میں اضافہ ہورہا ہے،پی آئی اے انتظامیہ سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر سےاجازت ملنے کے ساتھ ہی پی آئی اے نے بکنگ کا آغاز کردیا تھا۔پی آئی اے کوویڈ19 کے باعث ہفتہ وار 13 پروازوں تک محدود ہوگیا تھا۔بکنگ پر بے پناہ رش کے باعث پی آئی اے نے سعودی انتظامیہ سے مزید 28 پروازوں کی اجازت طلب کی تھی۔

ترجمان نےمزیدبتایا کہ پی آئی اے کی تمام پروازوں پر66 فیصد سماجی فاصلے کی شرط برقرار رکھی گئی ہے۔پی آئی اے نے سعودی حکومت سے استدعا کی ہے کہ پاکستان سے سعودی عرب جانے والے اقامہ ہولڈر کی مدت میں اضافہ کیا جائے کیوں کہ زیادہ تر اقامہ کی مدت 25 ستمبر کو ختم ہو رہی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پی آئی اے سعودی عرب کے لیے777 اور ائیربس 320 طیارے استعمال کرے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube