Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

باباگرو نانک برسی: بھارت سے سکھ یاتری نہ پہنچ سکے

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 year ago

kartarpur pic

دربار صاحب کرتارپور میں باباگرونانک کی 481 برسی کی تین روزہ تقریبات کا آج آخری روز ہے جہاں بھارت کی طرف سے کسی بھی سکھ کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتری دربار صاحب کرتار پور میں اپنی مذہبی رسومات ادا کر رہے ہیں۔

پربندھک کمیٹی کے مطابق سکھ یاتری روایتی عبادات ارداس میں شرکت کریں گے جہاں سکھ یاتری مذہبی رسومات ادا کریں گے اور متبرکات کی زیارت کریں گے۔ بھارتی سرحد تک نگر کیرتن کا جلوس نکالا جائے گا۔

تین روز جوتی جوت تقریبات کا آج آخری روز ہے۔دفترخارجہ نے سکھوں کے پاکستان آنے سے متعلق 2 خطوط لکھے تھے۔ بھارت کو پہلا خط 27 جون جبکہ دوسرا 27 اگست کو تحریر کیا گیا لیکن بھارت نے پاکستان کے دونوں خطوط پر ردعمل نہیں دیا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube