Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

کرونا ویکسین ہر کسی کو دستیاب ہونی چاہیئے، منیر اکرم

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Munir Akram

فوٹو: اے پی پی

اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب منیر اکرم کہتے ہیں کہ کرونا کی وباء نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا اس لیے ویکسین تیار ہونے کے بعد بلا تفریق ہرجگہ ہر کسی کو دستیاب ہونی چاہیئے۔

اقوام متحدہ کی 75 سالہ تقریبات سے خطاب میں پاکستانی مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ دنیا کو جنگوں سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کا قیام عمل میں آیا۔ اس دارے کا مقصد دنیا کو مزید عالمی تنازعات سے بچانا تھا اور تمام عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرونا نے پوری دنیا کو بری طرح متاثر کیا، بالخصوص غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے۔

عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے اجتماعی کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے منیر اکرم نے کہا کہ کرونا ویکسین تیار ہونے کے بعد بلا تفریق ہر کسی کو دستیاب ہونی چاہیے۔

مستقل پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ ذیلی اداروں کی عدم فعالیت سے اقوام متحدہ کے مقاصد کا حصول ممکن نہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube