Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: بلڈر 40 فلیٹ 400 افراد کو بیچ کر فرار

SAMAA | - Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Sep 22, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچي کے علاقے عزیز آباد میں ایک بلڈر نے 40  فلیٹس 400 افراد کو بیچ دیے۔

عزیز آباد پولیس کے مطابق متاثرین نے شکایت کی ہے کہ ایک بلڈر نے ایک ایک فلیٹ دس دس افراد کو فروخت کیا اور 25 کروڑ کی رقم بٹور کر فرار ہوگیا ہے۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے بلڈر کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ فراڈ کے سبب متنازعہ ہونے والی عمارتوں کو “سیل” کردیا جائے گا۔

شکایت کنندہ افراد کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی صرف ہاتھ سے نکل گئی۔

جي ہاں ۔۔ عزيز آباد ميں نام نہاد بلڈرز نے درجنوں شہريوں کو چونا لگاديا۔

تعمیرات کے شعبے سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ سستے فلیٹس کے چکر میں لوگ ایسے فراڈ کا شکار ہوجاتے ہیں عوام ایسے واقعات سے بچنے کیلئے فیلٹس کی خریداری سے قبل ہر طرح کی معلومات حاصل کرلیں تاکہ بعد میں کوئی نقصان نہ اٹھانا پڑے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube