Saturday, November 28, 2020  | 11 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی مکمل

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بلوچستان کے صحافی کوئٹہ پریس کلب کی گولڈن جوبلی مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب سے وزیراعلیٰ جام کمال خان نے بھی خطاب کیا۔

جام کمال خان نے اعتراف کیا کہ بلوچستان کے صحافی مشکل دور سے گزر رہے ہیں اور یہ امید دلائی کہ موجودہ حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے پریس کلب کی گولڈن جوبلی پر پہلے صحافیوں کو مبارکباد دی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ صحافت کے میدان میں حق اور سچ کے علمبردار شہید صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل حالات میں حق اور سچ کی آواز کو بلند کیا۔ ہمیں معلوم ہے بلوچستان کے صحافی مشکل دور سے گزررہے ہیں جن کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ صحافیوں کے ہاوسنگ سوسائٹی کے قیام اور پریس کلب میں کینٹین کی تعمیر میں بھرپور معاونت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube