Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شمالی وزیرستان:نامعلوم افراد نے لیڈی ہیلتھ ورکر کو قتل کردیا

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 1 month ago

خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں لیڈی ہیلتھ ورکر کو اسپتال سے گھر جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میر علی میں واقع گاؤں موسکی سے تعلق رکھنے والی 25 سالہ ہیلتھ ورکر ناہیدہ گل مقامی بنیادی مرکز صحت میں تعینات تھیں۔ پیر کو وہ معمول کے مطابق اسپتال سے گھر کیلئے روانہ ہوئی۔

راستے میں نامعلوم افراد نے رکشہ روک کر اس کو اتارا اور سڑک سے ایک طرف لے جاکر سر میں گولی ماردی جس کے باعث وہ موقع پر دم توڑگئی۔ ملزمان قتل کے بعد فرار ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی میں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردی جبکہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

شمالی وزیرستان سے منتخب رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے کہا ہے کہ میرعلی میں نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں ناہید بی بی کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ڈی پی او سے اس معاملے پر بات ہوئی۔ سی ٹی ڈی اس قتل کا مقدمہ درج کرے گی۔ قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube