Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

زچگی ویڈیوز:پولیس اہلکارخواتین کوبلیک میل کرتاتھا،انکوائری رپورٹ

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Jhelum

فوٹو: الجزیرہ

جہلم میں زچگی کی ویڈیوز بنا کر بلیک کرنے والے معاملے کی انکوائری مکمل ہوگئی، قصوروار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کا جلد امکان ہے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم کو موصول ہونے والی درخواست پر انکوائری کی گئی تھی جس پر سامنے آیا کہ بنیادی مرکز صحت پھلڑے سیداں کی لیڈی ہیلتھ ورکرز مبینہ طور پر زچگی کیلئے آنیوالی خواتین کی ویڈیوز بنا کر اپنے ایک رشتے دار پولیس اہلکار کو دیتی ہیں۔

مذکورہ اہلکار وہ ویڈیوز متعلقہ خواتین کو دکھا کر انہیں مبینہ طور پر بلیک میل کرتا تھا۔

ڈی سی جہلم کے مطابق درخواست پر انکوائری کے بعد بنیادی مرکز صحت کا سارا عملہ تبدیل اور ملزم لیڈی ہیلتھ ورکرز  کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے پولیس اہلکار کے خلاف ڈی پی او کو خط لکھ دیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ جونہی پولیس اہلکار کے خلاف ڈپٹی کمشنر یا سی ای او ہیلتھ کا لیٹر ملا فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ایکشن لیا جائیگا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube