Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لندن:صفااورمروہ کاعلاج مکمل،رواں ہفتےپاکستان واپسی ہوگی

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

لندن میں موجود ڈاکٹرزنےصفا اور مروہ کو مکمل طور پر نارمل اور صحتیاب  قرار دیا ہے۔دونوں بچیاں پاکستان لوٹ رہی ہیں۔

سر جڑی بچیوں صفا اور مروہ کی پیدائش جنوری 2017 کوہوئی تھی۔ وہ اگست 2018 میں علاج کے لیےلندن روانہ ہوئیں۔ لندن روانگی کیلئے پی آئی اے نے بھی خصوصی رعایت دیتے ہوئے ٹکٹوں کی قیمت میں95 فیصد تک کمی کی تھی۔ دونوں بہنوں کےعلاج کیلئے تشکیل دی جانے والی 170ڈاکٹرزپرمشتمل ٹیم نے بچیوں کے معائنے کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ دونوں کے سر الگ کرنے کیلئے ان کے 5 آپریشن کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے ڈاکٹرز نے پہلے مصنوعی ماڈلز پر تجرباتی آپریشن کیا۔

مزید پڑھیں:سرجڑی بہنوں صفا، مروہ کیلئے 170 ڈاکٹرز کی ٹیم تشکیل

اکتوبر2018 کوپہلا آپریشن ہوا جو 8 گھنٹے طویل تھا جبکہ کامیاب سرجری کے ایک ہفتے بعد 22 اکتوبرکوصفا اور مروہ کی پٹیاں کھولی گئی تھیں جس کے بعد مزید آپریشن ہوئے۔دونوں بچیوں کو5 بڑےآپریشن کےبعد علیحدہ کردیا گیا۔

صفا اور مروہ کو لندن تک پہنچانے میں اوورسیز پاکستانیوں نے مدد کی۔لندن میں ڈاکٹر اویس جیلانی نےمرتضی لاکھانی کی مدد سے مہنگے ترین آپریشن کئےجن پر20 کروڑ روپے سے زائد کے اخراجات آئے۔ دونوں بچیاں لندن کے گریٹ آرمڈ اسٹریٹ اسپتال میں تمام علاج ہوا اوراب اسی ہفتے صفا اور مروہ پاکستان لوٹ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ کی سرجڑی بہنیں لندن کےاسپتال میں داخل

پشاورمیں دونوں بچیوں کی رہائش کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور یہاں نجی سطح پرڈاکٹرزان کی دیکھ بھال اور فیزیوتھراپی کرینگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube