Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

روسی فوجی مشقیں:بھارتی فوجی دستہ آخری وقت میں بھاگ نکلا

SAMAA | - Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago
SAMAA |
Posted: Sep 21, 2020 | Last Updated: 4 weeks ago

مشقیں 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی

فوجی مشقوں کیوز کاز کا آغاز 21 ستمبر سے روس میں ہو رہا ہے۔ پاکستان اور چین کے دستوں کو دیکھ کر بھارت مشترکہ مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں بھاگ نکلا۔ پاک فوج کا دستہ باہمی تجربات اوردفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اگست تک بھارت کی مشقوں میں شرکت کی مکمل تیاری تھی لیکن لداخ میں چین سے مار کھانے کے بعد مشترکا مشقوں سے بھی خوف زدہ ہوگیا۔

دفاعی ماہرین نے مودی سرکار کے فیصلے کو بچگانہ اور تنگ نظری پر مبنی قرار دیدیا۔ ترجمان افواج پاکستان نے روس کے شہر آسترکھان میں ہونے والی کیوزکاز2020 کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تربیتی مشقیں 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔ پاک فوج کا دستہ افتتاحی تقریب میں شرکت کرے گا۔

فوجی مشقوں میں قازقستان ، کرغزستان ، تاجکستان اور ازبکستان بھی شریک ہوں گے۔ شرکا باہمی تجربات اور صلاحیتوں کامظاہرہ کرینگے اور انہیں مختلف چیلنجز پر ردعمل کو جانچنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس سال اسٹریٹجک کمانڈ مشقوں میں میں 80ہزار سے زائد اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube