Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شہباز گل کی ٹویٹ پر مریم نواز کا سخت ردعمل

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

Maryam Nawaz

نواز شریف کے خطاب کرنے سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی ٹویٹ پر مریم نواز نے سخت ردعمل دیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں مریم نواز نے لکھا کہ ’’کنٹینر پر گالیاں دینے، ہنڈی اورسول نافرمانی کی تلقین کرنے، بجلی کے بل پھاڑنے، سرکاری املاک و پولیس پر حملے کرنے والوں کو تو نواز شریف نے روکا اور نہ پیمرا کو استعمال کیا گیا‘‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’’اب جب نواز شریف بولنے لگا ہے تو کیوں جان پر بن گئی ہے؟ یہ بھی لکھا کہ انشاء اللہ نواز شریف کی آواز گھر گھر گونجے گی، روک سکو تو روک لو‘‘۔

اس سے قبل وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے نواز شریف کے خطاب کرنے کے اعلان سے متعلق پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

شہباز گل نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔

نوازشریف نے خطاب کیا تو قانونی آپشن استعمال ہونگے، شہبازگل

معاون خصوصی نے کہا تھا کہ ’’یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کرے اور بھاشن دے۔ شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنماء مصدق ملک نے سماء ٹی وی کی اینکر پرسن عنبرشمسی کے پروگرام میں تصدیق کی تھی کہ نواز شریف اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس میں آن لائن شرکت کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube