Thursday, September 16, 2021  | 8 Safar, 1443

بل گیٹس نےسکندر بزنجو کوگمنام ہیروقرار دیدیا

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 12 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 12 months ago

۔29 سالہ نوجوان کا تعلق ضلع خضدار سے ہے

بلوچستان میں کرونا وائرس پھیلنے کے دوران لوگوں کی مدد کرنے والے سکندر بزنجو کو بل گیٹس نے گمنام ہیرو قرار دے دیا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے سکندر بزنجو کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں۔ بل گیٹس کا کہنا تھا کہ سکندر جانتا تھا کہ کرونا غریب آبادیوں کو زیادہ نقصان پہنچائے گا۔ سکندر بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں مدد کو پہنچا۔ سکندر بزنجو بلوچستان کے طلبہ کو لائبریری کا تحفہ بھی دے چکے ہیں۔

سما سے خصوصی گفتگو میں سکندر بزنجو کا کہنا تھا کہ اپنی پاکٹ منی سے کوئٹہ ميں لوگوں کی مدد شروع کی۔ اس دوران چند مقامی رضا کاروں کو ساتھ ملايا جو اپنے علاقے کو جانتے تھے۔ بلوچستان کے ايسے دور دراز پہاڑی علاقوں ميں گئے جہاں کوئی مدد کو نہيں جاتا تھا۔

سکندر کا مزید کہنا تھا کہ آواران، تربت اور نوشکی ميں مقامی لوگوں کے ساتھ مدد پہنچائی۔ 42 ديہاتوں، اور لاتعداد چھوٹے مقامات تک سپلائی پہنچا چکے ہيں۔ اب بلوچستان کے مختلف علاقوں ميں تعليم پھيلانے کا مشن ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو بھی مدد کيلئے آگے آنا چاہيے۔

شائع کردہ رپورٹ کے مطابق 29 سالہ سکندر نے کرونا وائرس کے دوران طبی عملے کیلئے ذاتی حفاظتی آلات، ماسک، فیس شیلڈ اور ہینڈ سینیٹائزر کا بھی انتظام کیا۔

واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ بانی نے کرونا وائرس کے دوران اپنے ممالک میں کمزور طبقے کی خدمت کرنے والے 7 گمنام ہیروز کی فہرست تیار کی ہے، جس میں افغانستان اور افریقہ سمیت پاکستان کے نوجوان کو بھی شامل کیا گیا۔

پاکستان میں صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال سے تعلق رکھنے والے سکندر بزنجو کا نام شامل ہونے پر بلوچستان بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube