Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور:کروناکےجعلی کیسزکاڈیٹا فراہم کرنے کاانکشاف

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فوٹو : آن لائن

محکمہ پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کئیرنےلاہور میں کرونا وائرس کے جعلی کیسز کا ڈیٹا محکمہ صحت کو فراہم کرنےکا انکشاف کیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے اس معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لاہور کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کی جانب سےکرونا ڈیش بورڈ پرجعلی ڈیٹا آپ لوڈ کیا گیا۔لاہورکے8 ٹاؤنزکی ٹیموں کی جانب سے جعلی ڈیٹا آپ لوڈ کرنے کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ان میں راوی ٹاؤن،کینٹ ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن،گلبرگ،عزیز بھٹی ٹاؤن، نشتر،شالامار اور واہگہ ٹاؤن شامل ہے۔

لاہورکاجعلی ڈیٹا 23 اگست سے 31 اگست کے درمیان دیا گیا۔لاہورکے8 ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرزکے خلاف تحقیقات ہوں گی جبکہ ڈائریکٹرہیڈکوارٹر ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹرعاقب نذیرانکوئری افسرمقررکئےگئےہیں۔ڈاکٹرعاقب نذیرجعلی ڈیٹا آپ لوڈ کرنے والے ذمہ داران کا 7 دنوں میں تعین کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube