Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب میں اسکول مقررہ تاریخ کوکھُلیں گے،مرادراس

SAMAA | - Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 19, 2020 | Last Updated: 1 month ago

صوبائی وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نےاسکولوں کےکھلنے کے شیڈول کے حوالے اہم اعلان کرتےہوئے کہا ہے کہ اسکول کھولنے کےجاری کردہ شیڈول میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرمرادراس نےکہا کہ صوبےبھرمیں کویڈ19کی صورتحال کوہرسطح پر سختی سےمانیٹرکررہےہیں،جن اسکولوں سےکرونا وائرس کےکیسزکےحوالےسے شکایات موصول ہوئی ہیں انہیں فوری طورپرسیل کیا جارہا ہے۔ڈاکٹرمرادراس نےمزید کہا کہ طلبا،اساتذہ اوران کےخاندانوں کی صحت اورزندگی سے بڑھ کرکچھ نہیں ہے۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اسکول دوبارہ بندکرنےکاجلدبازی کافيصلہ تعليم کيلئےتباہ کن ہوگا۔ہفتے کو اپنے ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ طلبہ کی صحت ہماری پہلی ترجيح ہے،کسی بھی فیصلےسےپہلےوزارت صحت کا مشورہ ليں گے۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ 6ماہ تعليمی اداروں کی بندش نےطلبہ کوبری طرح متاثرکيا،تعليمی ادارےکھولنےکافيصلہ بہت احتياط سےکياتھا۔

     گذشتہ روز شفقت محمود نے کہا تھا کہ تعلیمی اداروں کے کلاسز شروع کرنےکےشیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اورتعلیمی اداروں میں دوسرے مرحلےمیں کلاسز23ستمبرسےہی شروع ہوں گی۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ 22 ستمبرکواین سی اوسی کےاجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا،صورتحال یہی رہی توتعلیمی ادارے دیئے گئے شیڈول کے مطابق ہی کھلیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube