Saturday, October 24, 2020  | 6 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

موٹروے ریپ کے بعد پاکستانی گوگل پر کیا سرچ کرتےرہے

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

عوام فکرمند

موٹروے پر خاتون کے ساتھ ریپ کے بعد نہ صرف گلی محلے اور الیکٹرانک میڈیا پر بحث مباحثے کا رخ بدل گیا ہے بلکہ ڈیجیٹل میڈیا پر بھی رجحانات میں تبدیلی واقع ہوگئی ہے۔ گوگل سرچ انجن کے تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹروے ریپ واقعہ نے پاکستانیوں خاص طور پر خواتین کو فکرمند کردیا ہے۔

آٹھ ستمبر کو یہ بدقسمت واقعہ پیش آیا جس کے بعد پاکستانیوں نے سب سے زیادہ 'ریپ' کا لفظ گوگل پر سرچ کیا۔ آٹھ ستمبر سے پہلے ریپ سرچ کرنے والوں کی تعداد بہت کم نظر آرہی ہے جبکہ موٹروے واقعہ کے بعد گیارہ ستمبر تک ریپ سرچ کرنے والے پاکستانیوں کی تعداد گوگل ٹرینڈ میں ٹاپ پر تھی۔

موٹروے کے بعد ملک بھرمیں زیادتی کے دیگرواقعات سامنے آنے کے بعد پاکستانی مزید گھبرائے اور یقیناً خواتین نے اپنے دفاع کا سوچا۔ اسی لیے آٹھ ستمبر کے بعد لفظ سیلف ڈیفینس سرچ کرنے والوں کی تعداد اچانک بڑھ گئی اور بارہ ستمبر تک ٹاپ پر آگئی۔

خواتین عام طور پر پیپراسپرے اپنے بیگ میں رکھنا چاہتی ہیں۔ اس لیے گوگل کے مطابق پیپر اسپرے کی معلومات لینے والوں کی تعداد آٹھ ستمبر کے بعد بڑھتی گئی اور گیارہ ستمبر تک گوگل ٹرینڈ میں ٹاپ پر آگئی۔

یہ وہ اسپرے ہے جو زبردستی کرنے والے کے خلاف بہتر ہتھیار ثابت ہوتا ہے۔ اسی طرح ٹیزرگن بھی ہے جو کہ آٹھ ستمبر سے پہلے سرچ کرنے والوں کی تعداد صفر تھی مگر گیارہ ستمبر تک ٹیزرگن کے بارے میں معلومات لینے والوں کی شرح ٹاپ پرپہنچ گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube