Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

آصف زرداری کی 2018 میں ٹیکس ادائیگی سے متعلق وضاحت

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Asif Ali Zardari

فوٹو: آئن لائن

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایف بی آر کی ٹیکس ڈائریکٹری کے اعداد و شمار پر وضاحت جاری کر دی۔

آصف علی زرداری کے ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا کہ سابق صدر نے 2018 میں 2 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس ادا کیا۔

آصف زرداری نے 2018 میں 22 لاکھ 18 ہزار روپے صرف انکم ٹیکس کی مد میں ادا کیے جبکہ زرعی انکم ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ 99 لاکھ 87 ہزار روپے ادا کیے۔ یوں مجموعی طور پر 2 کروڑ 22 لاکھ 55 ہزار روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔

شاہدخاقان نے وزیراعظم سمیت پوری کابینہ سے دگنا ٹیکس دیا

ایف بی آر 2018 کی ڈائریکٹری کے اعداد و شمار کے مطابق آصف زرداری نے 22 لاکھ 18 ہزار روپے کا ٹیکس ادا کیا۔

ایف بی آر کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے سب سے زیادہ 24 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جبکہ کابینہ کے 25 اراکین اور وزیراعظم عمران خان نے اجتماعی طور پر 11 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube