Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، ترکئی کی واپسی

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل کرکے شہرام ترکئی کیلئے جگہ بنادی گئی جبکہ متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل کردیے گئے۔

سرکاری اعلامیہ کے مطابق شہرام ترکئی کو ابتدائی و ثانوی تعلیم کا وزیر بنا دیا گیا۔ اکبر ایوب خان سے تعلیم کا محکمہ لے کر محکمہ لوکل گورنمٹ کا قلمدان دے دیا گیا۔ قلندر لودھی سے محکمہ خوراک کا قلمدان لے کر محکمہ مال ان کے حوالے کیا گیا۔

صوبائی وزیر انور زیب کو زکواۃ کا محکمہ سونپ دیا گیا۔ خلیق الرحمان سے اعلی تعلیم کا محکمہ لے کر محکمہ خوراک دیا گیا۔ معاون خصوصی کامران خان بنگش سے بلدیات لے کر اعلی تعلیم کا محکمہ سونپ دیا گیا۔ معاون خصوصی ریاض خان سے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لے کر سی این ڈبلیو کا محکمہ حوالے کر دیاگیا۔

WhatsApp FaceBook
KP

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube