Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سوشل میڈیاجرائم کی روک تھام،ایف آئی اےکا فیس بک سےمعاہدہ

SAMAA | - Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 18, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Facebook

فوٹو: اے ایف پی

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا جرائم سے نمٹنے کے لیے فیس بُک انتظامیہ سے ڈیٹا شئیرنگ کا معاہدہ کر لیا۔

فیس بُک انتظامیہ کے ساتھ معاہدہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر عامر فاروقی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عبدالقادر قمر نے کیا۔

فیس بُک انتظامیہ نے سائبر کرائم کے خاتمے کے لیے ایف بی آئی کی پالیسی کے مطابق تعاون کی حامی بھرلی ہے۔ معاہدے کے تحت فیس بُک انتظامیہ سائبر کرائم ونگ کو ڈیٹا شئیر کرے گی۔

اس معاہدے سے صارفین کی سائبر سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اور سوشل میڈیا سے متعلقہ جرائم سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube