Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

رحیم یار خان:شادی شدہ خاتون کو بھگانا نوجوان کومہنگا پڑگیا

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

رحیم یار خان میں فون کال پر شادی شدہ خاتون سے دوستی کرکے اسے گھر سے بھگانے کا بھیانک نتیجہ سامنے آیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے سسرالیوں نے اس شخص کو پکڑ کر تشدد کیا اور پھر اس کی ناک کاٹ دی۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا اور خاتون کے سسرالیوں کی مدعیت میں نوجوان کے خلاف مقدمہ درج بھی درج ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شیدانی شریف کے علاقے خانبیلہ میں یہ واقع پیش آیا ہے جس میں سندھ کے علاقے سہون شریف کے رہائشی محمد پرویز نامی نوجوان کی خانبیلہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون سے فون پر رابطہ ہوا اور پھر جلد ہی دوستی ہوگئی۔

فون پر ہونے والی دوستی گہری ہوگئی اور 17 ستمبر کو ملزم خاتون کو اس کے گھر سے بھگا کر لے جانے کی کوشش کی۔ خاتون کے سسرالیوں نے خانبیلہ قومی شاہراھ پر دونوں کو دھر لیا اور نوجوان کی خوب درگت کے بعد غیرت کے نام پر مبینہ طور پر اسکی ناک کاٹ دی۔

اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ شیدانی شریف پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا تاہم پکڑنے جانے والے شخص کے خلاف خاتون کے سسرالیوں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

خاتون کے سسرالیوں کا دعویٰ تھا کہ ملزم ان کی بہو کو اغوا کرکے لے جارہا تھا اور جب اسے پکڑا گیا تو اس نے مزاحمت کی اور نتیجتاً زخمی ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube