Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور، ابشام زاہد والد سمیت گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Sep 17, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ملزم لڑکی کو زیادتی، قتل کی دھمکیاں دیتا رہا

سوشل ميڈيا پر لڑکی کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دینے والے باپ بیٹے کو ایک سال بعد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم ابشام زاہد کی گرفتاری کیلئے سوشل میڈیا صارفین نے مہم چلائی تھی۔

گزشتہ دنوں ایک طالبہ نے سوشل میڈیا پر ملزم ابشام زاہد کی دھمکی آمیز ویڈیوز، آڈیوز اور ٹیکسٹ پیغامات شیئر کیے تھے۔ ملزم ایک سال سے طالبہ کو گھر میں گھس کر زیادتی اور قتل کی دھمکیاں دیتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے ایک سال قبل ایف آئی اے اور پولیس کو درخواستیں دیں مگر قانون حرکت میں نہ آسکا۔

ایک سال سے دھمکیوں کا سامنا کرنے والی طالبہ نے مجبور ہوکر معاملہ سوشل میڈیا پر اٹھایا جو دیکھتے ہی دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔

سماء کے پروگرام نیا دن میں معاملہ اٹھایا گیا اور دیگر نیوز چینل نے بھی اس کو ہیڈلائنز میں نشر کیا جس کے باعث پنجاب حکومت حرکت میں آئی اور پولیس کو بھی جگایا۔ پنجاب حکومت نے نوٹس لے کر سی سی پی او کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جمعرات کو ملزم ابشام اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں بھی مقدمہ درج کیا جاچکا ہے۔ متعلقہ محکموں کا کہنا ہے کہ ملزمان تفتیش میں گناہگار ثابت ہوئے ہیں۔ ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube